16 اگست ، 2020
پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن مسائل کا گڑھ بن گیا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا سامان چیک کرنے کے لیے لاکھوں روپے مالیت سے لگائی جانے والی اسکیننگ مشین دو سال سے خراب پڑی ہے، ہر جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، غیر آرام دےبینچوں اور پینے کے لیے ٹھنڈا پانی دستیاب نہ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ریلوے اسٹیشن پر نہ کوئی صفائی کا انتظام ہے اور نہ پانی کا انتظام ہے، نہ کوئی بیٹھنے کا انتظام ہے جس کے باعث لوگ نیچے بیٹھے نظر آتے ہیں۔
سینئر اسٹیشن ماسٹر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ ان کے پاس وسائل کی کمی ہے، پورے اسٹیشن میں پانچ افراد میں سے ایک مائی ہے، ایک بندہ ویسے بیمار ہے، تین بندے رہ گئے، تین بندوں کے ساتھ اتنی صفائی نہیں ہو سکتی، میرا سارا دن ہی اسی میں صرف ہوتا ہے۔