ناقص تعمیر شدہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی سیلنگ بارش کے باعث گرگئی

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی ناقص تعمیرات کا ثبوت ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث چھت کی سیلنگ فرش پر گرگئی ۔

اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی چھت کی سیلنگ گرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامی افسران سے واقعے کی جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ائیرپورٹ مینیجر کو مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق  وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران کل اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد مواقع پر بارشوں کا پانی نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میں داخل ہوتا رہا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری بھی 2 سال سے جاری ہے۔

مزید خبریں :