انٹرٹینمنٹ
07 ستمبر ، 2012

گلوکارہ آشا بھوسلے8ستمبر کو اپنی79ویں سالگرہ منائینگی

گلوکارہ آشا بھوسلے8ستمبر کو اپنی79ویں سالگرہ منائینگی

ممبئی …بالی وڈ کی معروف گلوکارہ و پلے بیک سنگر آشا بھوسلے8ستمبر کو اپنی79ویں سالگرہ منائینگی۔ 8ستمبر1933کو بھارتی ریاست مہارشٹرا میں پیدا ہونے والی آشا نے اپنے کیرئیر کا آغاز1943میں صرف دس سال میں مراٹھی فلم"ماجھا بال"میں "چلا چلا نوَ بلا"کے بولوں پر مبنی گانے سے کیا۔20سے زائد بھارتی و غیر ملکی زبانوں میں12ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرنے والی آشا نے کم و بیش 1ہزار فلموں کے لیے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے بھی اپنی آواز کا جادو جگایاہے۔ کئی موسیقاروں کے ساتھ کام کرکے نام کمانے والی آشا کو معروف موسیقار آر ڈی برمن کی کمپوزیشن میں ریکارڈ کروائے گئے گانوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ آر ڈی برمن کی میوزک کمپوزیشن میں گائے گئے گانوں میں دم مارو دم،محبوبہ او محبوبہ، میرا کچھ سامان، پیا تو اب تو آجااور چُرالیا ہے تم نے جو دل کو جیسے گانوں نے انہیں بھارت کی صفِ اوّل کی گلوکاروں میں شامل کرادیا۔دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروانے والی آشا کو بھارت کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز پدما بھوشن اور دادا صاحب پھالکے سمیت درجنوں ملکی و غیر ملکی اعزازات و ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :