08 ستمبر ، 2012
لاہور…لاہور سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی آفتاب چودھری کا کہنا ہے کہ رولز میں ایسی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کے مواقع کم سے کم ہو گئے ہیں آنیو الے دنوں میں مارکیٹ بہتر پرفارم کرے گی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب چوہدری کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کو خط لکھا ہے کہ سالہا سال سے شیئر ہو لڈرز کو منافع نہ دینے والی کمپنیوں کو ڈی لسٹ کر دیا جائے۔انہوں نے سی ڈی سی کے کردار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آفتاب چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت سے سٹاک مارکیٹ کا الحاق بہتر تجویز ہے اس کی تائید کرتے ہیں۔