107 سالہ خاتون کا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر پوتی کے ساتھ ڈانس

107 سالہ امریکی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور صحت یاب ہوتے ہی اپنی پوتی کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ امریکا میں اس بیماری نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں لیکن امریکا سے ایک حوصلہ افزاء خبر آئی ہے جہاں 107 سالہ بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دنیا بھر میں اگرچہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فوت ہونے والوں کی اکثریت بیمار اور عمر رسیدہ افراد ہیں مگر امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک 107 سالہ  اینا ڈیل پریور نامی بزرگ خاتون اسپتال میں مشکل وقت گزارنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد خاتون کو گھر منتقل کردیا گیا جب کہ اینا ڈیل پریور 6 سال کی عمر میں اسپینش فلو کو بھی شکست دے چکی ہیں۔

 بزرگ خاتون نے گھر پہنچ کر اپنی پوتی کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مزید خبریں :