09 فروری ، 2012
اسلام آباد … صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتیں صوبہ ہزارہ کے قیام پرمتفق ہیں جبکہ حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ 342 کے ایوان میں صرف32 ارکان حامی ہیں تاہم اس کے باوجود صوبہ ہزارہ کے قیام کو کوئی نہیں روک سکتا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی حیدر عباس رضوی نے یہ بات اسلام آباد میں صوبہ بناوٴ ریلی سے خطاب میں شرکت کے موقع پر کی۔ ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتیں میڈیا پر آکر اپنی پالیسی واضح کریں، پھرمعلوم ہوگا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے حق میں کون ہے۔ صوبہ ہزارہ ایک حقیقت ہے، حکومت اب اسے تسلیم کرلے۔ اس سے پہلے ریلی سے خطاب میں صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف کاکہناتھاکہ صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ کی عوام کی ضد نہیں بلکہ ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ ریلی میں وزیر مملکت برائے محنت اور افرادی قوت شیخ وقاص اکرم نے بھی شرکت کی۔