26 اگست ، 2020
دنیا میں پولیو سے متاثرہ تین ممالک میں سے ایک نائیجیریا میں بھی پولیو کے کیسز ختم ہوگئے جس کے بعد براعظم افریقا کو پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا کہ افریقی ملک نائیجیریا میں وائلڈ پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے بعد افریقا کو پولیو فری قرار دے دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت افریقی ریجنل سرٹیفکیشن کمیشن برائے انسداد پولیو نے بھی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ طویل ویکسی نیشن پروگرام کے بعد افریقا کی 95 فیصد آبادی میں پولیو کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نائیجریا میں وائلڈ پولیو کیسز آخری بار 2016 میں رپورٹ ہوئے تھے۔
اب دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے اورپاکستان میں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔