Time 28 اگست ، 2020
پاکستان

ملک میں پانی کے سب سے بڑے ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیم مکمل طور پر بھر گئے

ملک میں پانی کے سب سے بڑے ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیم مکمل طور پر بھر گئے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ  اور منگلا ڈیم میں 1242 فٹ ہے۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 400 کیوسک ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 600 کیوسک ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 59 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا میں 73 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک ہے۔ 

منگلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 49 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔

 ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار500 کیوسک ہے۔ 

ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی سال بعد تربیلا اور منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ اس سے ہائیڈل پاور کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ زرعی ضروریات کے لیے بھی گزشتہ سالوں کی نسبت وافر پانی دستیاب ہو گا۔

مزید خبریں :