10 فروری ، 2012
لندن … پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی لیمونٹ پیٹرسن سے دوبارہ باکسنگ کی تاریخ کااعلان کردیاگیاہے۔اب یہ فائٹ 19مئی کو لاس ویگاس میں ہوگی ۔ذرائع کے مطابق عامر خان کی لیمونٹ پیٹرسن سے دوبارہ باکسنگ فائٹ 19مئی کو لاس ویگاس میں ہوگی،اس سے پہلے متناز عہ میچ دس دسمبر دوہزار گیارہ کو ہوا تھا ،جس میں مبینہ طور پر اسکور میں چھیڑ چھاڑ پر عامر خان میچ کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔جبکہ دوبارہ فائٹ کے اعلان سے عامرخان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔