09 ستمبر ، 2012
نئی دہلی…بھارت نے دو غیرملکی مصنوعی سیارے خلاء میں بھیج دیئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے ایک سو خلائی مشن کاسنگِ میل عبور کر لیا ہے۔مصنوعی سیارے آندھرا پردیش کے علاقے سِری ہَری کوٹامیں واقع اسپیس سنٹر سے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل کے ذریعے مدار میں بھیجے گئے۔ اس تاریخی موقع پر بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی موجود تھے۔ تجارتی بنیادوں پر بھیجے گئے۔ان سیاروں میں 720 کلو گرام وزنی فرانسیسی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ’اسپاٹ سکس‘ اور 15کلو گرام وزنی جاپانی آبزرویشن سیٹلائٹ شامل ہیں۔ بھارتی اسپیس آرگنائزیشن کے پچھلے اکیس مشنز کے دوران یہ تیسرا موقع ہے جب مدار میں کوئی بھارتی سیارہ نہیں بھیجا گیا۔