دنیا
Time 12 ستمبر ، 2020

بیٹے کی محبت میں برقع پوش ماں نے کرکٹ کوچ کا روپ دھار لیا

بیٹے کی محبت میں ماں نے کرکٹ کوچ کا روپ دھار لیا۔

بنگلا دیش کے درالحکومت ڈھاکا کے پلٹن میدان میں 11 سالہ شیخ یامین کو اکیڈمی میں کوچ اور کھلاڑیوں کا انتظار تھا لیکن وہ وقت پر نہیں آئے تو برقع اوڑھے ماں نے بیٹے کو خود ہی پریکٹس کرانا شروع کردی۔

— فوٹو: بنگلامیڈیا

ماں نے چھکے چوکے لگائے تو بیٹے نے بولنگ کے گُر دکھائے اور والدہ کو آؤٹ کرکے شاہد آفریدی کی طرح جشن بھی منایا۔

 لوگوں کو ماں بیٹے کا انداز بھا گیا اور تصاویر سوشل پر مقبول ہوگئیں۔

مزید خبریں :