10 فروری ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کے جرم عائد کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت کا 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے۔اعتزاز احسن وزیر اعظم پر توہین عدالت کی فردجرم عائد کرنے کے فیصلے کیخلاف دلائل دے رہے ہیں ،عدالت نے اعتزاز احسن کوساڑھے 10 بجے تک دلائل مکمل کرنے کا کہہ رکھا ہے۔اعزاز احسن نے کہا ہے لارجر بینچ نے وزیر اعظم کیخلاف چھ آپشن کی بات کی وہ طریقہ صحیح نہیں تھا جس پر عدالت نے کہا کہ وہ آپشن عدالت کے لئے تھے۔