پاکستان
10 فروری ، 2012

میمو کمیشن :منصور پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی نہیں آئیگا، درخواست گذار ظفراللہ

میمو کمیشن :منصور پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی نہیں آئیگا، درخواست گذار ظفراللہ

اسلام آباد…میموگیٹ کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس فائزعیسی کی سربراہی میں شروع ہوا۔ میموکمیشن کے دیگر ارکان میں جسٹس اقبال حمیدالرحمن، جسٹس مشیرعالم شامل ہیں۔ میمو کیس کے ایک درخواست گذار بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ منصور اعجاز کے بارے میں خبریں ہیں کہ امریکی سپریم کورٹ کے اشتہاری ہیں,منصوراعجاز ، پاکستانی ہائی کمیشن نہیں آئے گا کیونکہ وہ بھی پاکستانی حدود ہے،۔حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے دلائل دیت ہوئے کہا کہ منصور اعجاز امریکہ میں عدالتی مفرور ہے ، اس لیئے وہ امریکہ کی بجائے دوسرے ممالک میں کمیشن کو بیان کے لئے بلا رہا ہے۔، جس پر کمیشن کے سربراہ نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس حوالے سے آپ کو سنا جائے گا، وہ باقاعدہ دستاویزات لائیں۔

مزید خبریں :