پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2020

کیمبرج سسٹم کا نومبر 2020 کے امتحانات پاکستان میں لینے کا اعلان

فائل فوٹو

کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل نے نومبر 2020 میں امتحانات کی سیریز کے حوالے سے پاکستان میں امتحانات لینے کا اعلان کیا ہے۔

کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹرپاکستان عظمیٰ یوسف کے مطابق نومبر 2020 کی سیریز کے زیادہ تر اسکولوں کو ان کی حکومتیں بشمول حکومت پاکستان امتحانات دینے کی اجازت دے رہی ہیں جب کہ ان اسکولوں کے طلبہ امتحانات دینے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا ہم نے بغیر امتحان کی بجائے امتحان سیریز چلانے کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت کوئی طالب علم امتحان دینے کے لیے تیار نہیں ہے تو وہ اپنے داخلے کو اپنے اسکول کے ذریعہ یا برٹش کونسل کے ذریعے واپس لے سکتا ہے تاہم اگر وہ نجی امیدوار ہے تو وہ ہماری کسی بھی مستقبل کی امتحان سیریز میں امتحانات دے سکتا ہے، مثال کے طور پر ، جون 2021 میں جو طالبعلم امتحان کے لیے تیار نہیں وہ اپنا وقت نکالیں اور آئندہ کی ایک سیریز کا انتخاب کریں۔ 

عظمیٰ یوسف کے مطابق ہمارے ایسوسی ایٹ اور برٹش کونسل کو مقامی حکومت کے ضوابط اور صحت سے متعلق مشوروں سے آگاہ کیا گیا ہے، وہ سرکاری حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے داخلی حفاظتی پروٹوکول پر بھی عمل پیرا ہونگے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نومبر 2020 میں امتحانات کی سیریز پاکستان کے تمام کیمبرج طلباء کیلئے محفوظ طریقے سے ہو، چاہے وہ نجی ہوں یا اسکولوں کے امیدوار ہوں۔

مزید خبریں :