10 ستمبر ، 2012
نیویارک… سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپیئن نوویک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں ہسپانوی ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کی۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں کھیلے گئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ایونٹ کا دوسرے سیمی فائنل میں سرب نوویک جوکووچ اور سپین کے ڈیوڈ فیرر آمنے سامنے تھے جس میں نوویک جوکووچ نے ڈیوڈ فیرر کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 2-6 کی شکست کے باوجود ان کے اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-1،6-4 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ پہلے سے فائنل میں موجود برطانوی اینڈی مرے سے ہوگا۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔