Time 07 اکتوبر ، 2020
پاکستان

تصاویر: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق

— فوٹو: پاکستان ائیر فورس

پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے لڑاکا طیاروں نے لاہور اور اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی۔ 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مراد سعید تھے۔ 

— فوٹو: پاکستان ائیر فورس

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے موٹروے پر لینڈنگ کی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور اس مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے ہوابازوں کو سڑکوں کو بطور رن وے استعمال کرنے کی تربیت دینا ہے۔

— فوٹو: پاکستان ائیر فورس

تقریب کے مہمان خصوصی مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بناء پر قوم کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔

— فوٹو: پاکستان ائیر فورس


مزید خبریں :