11 ستمبر ، 2012
ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ / نمائندہ جنگ، جیو نیوز) ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت،ایشین پریس کلب کے صدر اور پاکستان پبلی کیشن کے سربراہ طارق نہال خان کے بڑے بھائی خالد نہال خان کراچی میں انتقال کرگئے ان کی عمر 60 برس تھی۔ مرحوم عرصہ دراز سے کئی امراض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں ادا کی گئی جبکہ ان کو ماڈل کالونی کے قبرستان میں آج سپردخاک کردیاگیا جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ دریں اثنا ہیوسٹن اور ڈیلس کی مقتدر شخصیات اور سیاسی، سماجی شخصیات نے طارق نہال خان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔