کھیل
Time 09 اکتوبر ، 2020

پاکستان ویمن ٹیم کی ایک کرکٹر کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

 کے علاوہ ایک کرکٹر اور ایک سپورٹ اسٹاف ممبر کو سانس میں تکلیف کے بعد بائیو سیکیور ماحول سے دستبردار کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کیمپ میں طلب کردہ کرکٹرز میں سے ایک خاتون کرکٹر کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اسے سیلف آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک کرکٹر اور ایک سپورٹ اسٹاف ممبر کو سانس میں تکلیف کے بعد بائیو سیکیور ماحول سے دستبردار کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے 27 کرکٹرز کو مدعو کیا تھا، ان پلیئرز کے ابتدائی کووڈ ٹیسٹ منفی آئے تھے تاہم کراچی پہنچنے کے بعد دوسرے کووڈ ٹیسٹ کے بعد ایک خاتون کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق اس خاتون کرکٹر کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری طرف کیمپ کے لیے طلب کردہ ایک خاتون کرکٹر اور سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن کو سانس کی تکلیف کی علامات ہیں، جس کے بعد دونوں کو بائیو سیکیور ببل سے دستبردار کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق، بورڈ کا میڈیکل پینل ان تینوں اراکین سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ انہیں کووڈ 19 کے مسلسل دو ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کی صورت میں دوبارہ کیمپ جوائن کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کیمپ کیلئے طلب کردہ دو آفیشلز نے اب تک اسکواڈ کو جوائن نہیں کیا۔ جن پلیئرز اور اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ دس اکتوبر سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

مزید خبریں :