آن لائن بلی آرڈر کرنیوالے والے جوڑے کو چیتے کا بچہ موصول

فوٹو: فائل 

اکثر آن لائن شاپنگ کرنا صارفین کو مہنگا پڑ جاتا ہے کیونکہ جو چیز ہمیں اسکرین پر اچھی لگ رہی ہوتی ہے اس کی اصل حالت اس تصویر سے کافی مختلف ثابت ہوتی ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک جوڑے کے ساتھ انوکھا ہی واقعہ پیش آیا جہاں انہوں نے آن لائن ایک پالتو بلی آرڈر کی اور انہیں اس پالتو بلی کی جگہ چیتے کا بچہ موصول ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے آن لائن 6000 یورو کے عوض ایک بلی منگوائی جس کی نسل کا نام ’سوانح کیٹ‘ تھا۔

جوڑے نے بتایا کہ اس بلی کے ساتھ ایک ہفتہ رہنے کے بعد انہیں شک ہوا جس کے بعد وہ اس بلی کو فوراً جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے بعد انہیں بتایا کہ یہ ایک ’سُومترن چیتے‘ کا بچہ ہے۔

سومترن چیتے کو کوئی بھی شخص نجی حیثیت سے نہیں خرید سکتا جب کہ اسے کاغذی کارروائی کے بغیر کہیں بھی نہیں لے جایا جا سکتا۔

دوسری جانب سوانح نسل کی بلیوں کو پالتو جانور کے طور پر پالا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی یہ معاملہ حکام تک پہنچا تو چیتے خریدنے والے جوڑے سمیت 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ چیتے کے بچے کو فرینچ بائیو ڈائیورسٹی کے آفس پہنچا دیا گیا۔

مزید خبریں :