پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2020

کورونا کی وجہ سے بند ٹرینوں کو بحال کرنے کا اعلان

لاہور: وزیر  ریلوے شیخ رشید نے کورونا کی وجہ سے بند ٹرینوں کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تمام ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل اور اسٹاف کو بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 60 میں سے 40 بوگیاں تیار ہیں۔

ریلوے کرایوں میں کمی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 8 ماہ ٹرین سروس بند رہی  لہٰذا ریل کے کرائے کم نہیں ہو سکتے۔

مزید خبریں :