Time 19 اکتوبر ، 2020
پاکستان

جاوید ہاشمی نے مِڈ ٹرم انتخابات کی پیشگوئی کردی

پی ڈی ایم بہت کامیابی اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے،جاوید ہاشمی،فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دسمبر میں تبدیلی آئے گی اور مڈ ٹرم انتخابات دیوار پر لکھے جاچکے ہیں۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہنا تھاکہ مڈٹرم انتخابات دیوار پرلکھے ہوئے ہیں، ملک میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جارہا ہے جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت کامیابی اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ملکی حالات کا حل پی ڈی ایم نے اپنے اتحاد میں بتادیا ہے، ملک میں مہنگائی اور  بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور  ملک میں قحط زدہ ممالک سے بھی برے حالات ہیں۔ 

سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ عوام کی یہ بدقسمتی ہےکہ حکمران ان کے زخموں پر مرہم رکھنےکےلیے تیار نہیں اوراب عوام بھی عمران خان کی پالیسیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس مہنگائی کنٹرول کرنےکے لیے بنائی گئی تھی لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :