دنیا
11 ستمبر ، 2012

افغانستان:خود کش حملے میں پولیس کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک

افغانستان:خود کش حملے میں پولیس کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک

کابل…افغانستان میں ترکمانستان کی سرحد کے قریب خود کش حملے میں پولیس کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور دھماکا خیز مواد باندھے پولیس اہلکار کا تعاقب کرتے ہوئے دُکان میں داخل ہوا اور خودکو اڑا دیا، مغربی صوبے ہرات کے نائب پولیس چیف عبدالحامد حامدی کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکاراور4 شہری ہلاک ہوئے ہیں ، جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :