دنیا
Time 20 اکتوبر ، 2020

امریکی صدر ٹرمپ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مختلف انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اب ان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’کبھی خوشی کبھی غم‘ فلم میں شاہ رخ خان کے انداز میں وائٹ ہاؤس میں انٹری کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

اب امریکی صدر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ اپنے ہی انداز میں ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے بعد اب لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈانس کی ویڈیو ساتھ ’ڈو اِٹ’ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور ان کے ڈانس اسٹیپس فالو کر رہے ہیں۔

متعدد ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے صدر ٹرمپ جیسے ڈانس اسٹیپس کرکے ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جس سے لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :