11 ستمبر ، 2012
کراچی…ایف آر ٹانک سے اغوا کئے گئے گومل زام ڈیم پراجیکٹ کے8 ملازمین کی وڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔شمالی وزیرستان ایجنسی میں ملنے والی وڈیو میں گومل زام ڈیم پراجیکٹ کے ملازمین نے اپنی رہائی کیلئے حکومت سے کالعدم تحریک طالبان کے مطالبات تسلیم کرنیکی اپیل کی ہے۔ جیو نیوز یہ visuals آپ کو نہیں دکھا سکتا کیونکہ حکومت اور پیمرا کی طرف سے ٹی وی چینلز پر پابندی ہے کہ کسی اغوا کئے گئے شخص کی وڈیو نشر نہیں کی جاسکتی۔ گومل زام ڈیم کے 8 ملازمین کو 16 اگست کو ایف آر ٹانک سے اغوا کیا گیا تھا جب وہ عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔ تحریک طالبان پاکستان نے ان کواغواء کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔