23 اکتوبر ، 2020
لاہور: کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی گئی۔
لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (کے فور) پر عمل درآمد کی ذمہ داری واپڈا کوسونپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی سپلائی کرنے کے بڑے منصوبےکے فور کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائےگا اور اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کے فور کراچی کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، اس سے قبل یہ منصوبہ حکومت سندھ نے مکمل کرنا تھا۔