شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

اب سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے اور جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ 27 اکتوبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :