23 اکتوبر ، 2020
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے وزیراعظم کے مؤقف میں وزن ہے، ہم نے برطانیہ سے درخواست کی ہے کہ اپنے قانون کو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی کریں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو سمجھنا چاہیے کہ نواز شریف باہر تشریف کیوں لے گئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے یہ بھی کہا کہ کراچی واقعے کی ویڈیو سامنے آچکی ہے، اپوزیشن کے دعوے کی قلعی کھل گئی، تحقیقات مکمل ہونے کاانتظار کیاجائے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف کے 27 میں سے 21 نکات پر 100 فیصد عمل ہورہا ہے، باقی پر بھی ہم آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی۔
کلبھوشن کے معاملے پر اپوزيشن بھارت کے جال میں آنے سے بچے، پاکستان کلبھوشن کے معاملے پر قونصلر رسائی دینا چاہتا ہے بھارت لے نہيں رہا۔