12 ستمبر ، 2012
کراچی. . .کراچی میں بلدیہ ٹاون نمبر 2میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد21 ہوگئیجبکہ 31جھلس کر زخمی ہوگئے۔ فیکٹری میں آگ سے بچنے کیلئے درجنوں افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی، چھلانگیں لگاتے ہوئے افراد کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی جس میں لوگوں نے چوتھی منزل سے چھلانگیں لگائیں ۔ کچھ لوگ رسیوں کی مدد سے نیچے اترنے میں کامیاب ہوئے۔اس سے قبل فیکٹری کے مالکان نے کوریجکیلئے پہنچنے والے جیونیوز کی ٹیم پر حملہ کرکے کیمرا توڑ دیا۔بلدیہ ٹاوٴن حب ریور روڈ پر گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث خواتین ملازمین سمیت درجنوں افراد مدد کے لیئے پکا رتے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کا عملہ اور علاقہ مکین سیڑھیوں اور اسنارکل کی مدد سے زخمیوں کو فیکٹری سے نکالتے رہے لیکن اس دوران دو درجن سے زائد افراد بری طرح جھلس چکے تھے۔زخمیوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس فیکٹری میں چند ماہ قبل بھی اسی طرح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔جیو نیوز کی ٹیم نے جب آگ کی فوٹیج بنا ئی تو فیکٹری مالکان نے ہاتھا پائی کر کے جیو نیوز کا کیمرا توڑ دیا۔آگ میں شدت کے باعث کے ایم سی کے 35 فائر ٹرینڈرز کے علاوہ کے پی ٹی ،سول ایوی ایشن اور پاکستان ریلوے سمیت دیگر اداروں سے بھی فائر ٹینڈر طلب کر لیئے گئے جبکہ آگ بجھانے کیلئے پانی بھرنے میں دشواریوں کے پیش نظرایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ ممصباح الدین فرید نے سخی حسن ہائڈرنٹکو فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کھول دیا جسے امدادی کاروائیوں کے بعد بند کر دیا جائے گا۔