12 ستمبر ، 2012
کراچی. . . گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد نے فیکٹری میں لگنے والی آگ سے اموات پر شہر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یوم سوگ کے موقع پر چھٹی نہیں ہو گی،صرف ورثا سے اظہار تعزیت کیلیے یو م سوگ کا اعلان کیا گیا۔گورنر سندھ نے فیکٹری میں آگ لگنے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت ہے ۔گورنر نے ہدایت کی کہ فیکٹری مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے اور ذمے دار سرکاری عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ریلیف اور امدادی کاموں کو تیزکیا جائے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے۔