26 اکتوبر ، 2020
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ کے طویل وقفے کے بعد شادیوں کے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور وبا کے باعث دلہنوں کے سجنے سنورنے کے انداز میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
اب دلہنوں کے نت نئے میک اپ، ہیئر اسٹائل، ملبوسات کے دیدہ زیب ڈیزائن اور منفرد انداز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
شادیوں کے موجودہ سیزن میں دلہنوں کے میک اَپ اور ہیئر اسٹائل میں سادگی کے ساتھ ساتھ جیولری کے بوجھ میں بھی کمی آنے لگی ہے۔
دلہنیں اب دیدہ زیب لباس کے ساتھ ہلکے، اسموتھ اور نیچرل میک اَپ کی ڈیمانڈ کرنے لگی ہیں۔
میک اَپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے زندگی کو سادگی کی طرف لانے میں مدد کی ہے اور اس سے شادیوں کے اخراجات کم ہونے کے باعث والدین کو بھی سکون ملا ہے اور ساتھ ہی دلہنوں کا میک اَپ اور زیور کا بوجھ بھی کم ہو گیا ہے۔