12 ستمبر ، 2012
لاہور… پاکستان کادورہ کرنیوالے اقوام متحدہ کے وفد کی پاکستان آمد کو سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار بیرسٹرظفراللہ نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ جن ملکوں میں جمہوریت ہواقوام متحدہ وہاں نہیں جاسکتی، ٹیم کادورہ بین الاقوامی قوانین اورچارٹر کے منافی ہے،لاپتہ افراد کیلئے اعلی عدالتی کمشین پہلے ہی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان کادورہ کرنیوالی اقوام متحدہ کی ٹیم کوواپس بھجوائے۔