پاکستان
12 ستمبر ، 2012

فیکٹری میںآ تشزدگی سے 289افراد جاں بحق ہوئے، کمشنر کراچی

فیکٹری میںآ تشزدگی سے 289افراد جاں بحق ہوئے، کمشنر کراچی

کراچی…کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد289ہوگئی ہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے تصدیق کی ہے کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد289ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ابھی بھی موجود ہے۔کمشنر کراچی کا کہنا تھاکہ فیکٹری مالکان فرارہیں،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ3دن میں مکمل کرلی جائے گی،تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعدبتائیں گے کہ حادثے میں کون ملوث ہے۔کمشنر کراچی نے اس تاثر کو بھی رد کرنے کی کوشش کی کہ گورنراوراہم شخصیات کی آمدپرامدادی کارروائیاں روک دی گئیں ہیں،اُن کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ کبھی بھی گرسکتی ہے۔

مزید خبریں :