12 ستمبر ، 2012
کراچی… آتشزدگی کا شکار ہونے والی گارمنٹس فیکٹری کے مالکان شاہد بیلا اور راشد بیلا کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقرر کردی ہے جو اس سانحہ کے اسباب کا پتہ چلا کر اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر دے گی۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ تمام زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری کے دروازے بند کردیئے جانے کے باعث اتنا جانی نقصان ہوا۔