10 فروری ، 2012
لاہور…وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت کے مشیربابراعوان جیسے ہوں توپھر مشورے بھی ویسے ملیں گے،ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس میں اعتزازاحسن خود بھی اپنے دلائل سے مطمئن نہیں ۔بادشاہی مسجد لاہور میں سیرت کانفرنس سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو میں رانا ثناء کاکہنا تھاکہ معاشی بدحالی سمیت تمام مسائل کی وجہ سیرت النبی پر عمل نہ کرناہے،پنجاب حکومت نے دہلیزپرانصاف پہنچانے کاعزم کر رکھاہے،انہوں نے کہاکہ فیکٹری میں دھماکے کی انکوائری رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کی سفارشات پر کارروائی کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ موثر قانون سازی نہ ہونے سے لاپتہ افراد کیس میں ایجنسیاں حدسے بڑھی ہوئی ہیں، وفاقی حکومت نے نہ پہلے عدالتی احکامات مانے نہ اب عمل درآمد کرنا چاہتی ہے۔