12 ستمبر ، 2012
کھاریاں…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کھاریاں کا دورہ کیا اور وار گیمز کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز نے کھاریاں کا دورہ کیا اور منگلا کور میں وار گیمز کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ مختلف کور ہیڈ کوارٹرز میں کی جانے والی وار گیمز عزم نو سیریز کا حصہ ہیں۔اس سے پہلے آرمی چیف کا کھاریاں پہنچنے پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے استقبال کیا۔عزم نو مشقیں سنٹرل کمانڈ وار گیمز میں مئی میں شروع ہوئی تھیں۔