پاکستان
10 فروری ، 2012

ائیرپورٹ یاائیربیس سے نیٹوسپلائی کی اجازت نہیں دی گئی،رحمان ملک

 ائیرپورٹ یاائیربیس سے نیٹوسپلائی کی اجازت نہیں دی گئی،رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ یاائیربیس سے نیٹوسپلائی کی اجازت نہیں دی گئی۔ڈپٹی چیئرمین جان جمالی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ کے ظفر علی شاہ کاکہناتھاکہ صدر،وزیر اعظم ،آرمی چیف یا پارلیمنٹ کس نے نیٹو سپلائی کی فضائی حدود کے ذریعے اجازت دی۔اس پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ نیٹو سپلائی بدستور معطل ہے۔اس سے قبل وقفہ سوالات میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ براہمداغ بگٹی کی بہن کو جو گولیاں ماری گئیں وہ پاکستان میں نہیں بنتیں۔ بلوچستان کوالگ کرنے کی سازش کی جاری ہے اوروہ اس بارے میں حقائق سے ایوان کوآگاہ کریں گے۔رحمان ملک نے بتایاکہ بلوچستان میں فرنٹیئر کوراور کوسٹ گارڈز پر 14 ارب روپے سالانہ خرچ کئے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں شفاء تعمیر ملت یونی ورسٹی کے قیام کے بل کی منظوری دینے کے بعدسینیٹ کااجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

مزید خبریں :