10 فروری ، 2012
صوابی … صوابی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عمران خان نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کے جلسہ گاہ سے نکلنے کے بعد حملہ ہوا۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اہلکار بس میں سوا ر ہو کر جارہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے بس پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی جس سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بس پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ کا معائنہ کررہا ہے۔ دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور ہمارے جلسہ گاہ سے نکلتے ہی حملہ ہوا جس کی تفصیل نہیں پتا۔