کورونا: سماجی دوری کے عین مطابق پہلا آؤٹ ڈور پارک کھل گیا

فوٹو: بشکریہ لب بوک

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور  کہا گیا ہے کہ سماجی دوری ہی وبا سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل ہے۔

حال ہی میں ہانگ کانگ میں پہلا سماجی دوری کے عین مطابق آؤٹ ڈور انٹرٹینمنٹ پارک عوام کے لیے کھولا گیا ہے جس کا نام 'دی گراؤنڈز' ہے۔

ہانگ کانگ کے اس پارک میں سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق 5 فٹ فاصلے سے  2 2 لوگوں کے لیے سیٹیں لگائی گئی ہیں جب کہ یہاں آنے والے لوگوں کے لیے انٹرٹینمنٹ پروگرامز، لائیو پرفارمنس اور آؤٹ ڈور سنیما بھی موجود ہے۔

عالمی وبا کے دوران یہ پارک لوگوں کو سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے دماغی سکون اور اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ کے اس آؤٹ ڈور پارک کی انتظامیہ آنے والے لوگوں کا ٹیمریچر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ماسک کے استعمال سے متعلق ہدایات بھی جاری کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اس پارک سے قبل دنیا بھر میں متعدد ریسٹورینٹس نے بھی سماجی دوری سے متعلق انتظامات کیے تھے تاکہ لوگ وبا کے دوران بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے آؤٹنگ کر سکیں۔

مزید خبریں :