ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ کا کارنامہ، ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹائی ٹینک کی مشہور زمانہ ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے فلم کی عکس بندی کے دوران زیر آب 7منٹ سے زیادہ دیر تک سانس روک کر لائیو اسٹنٹ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ادکارہ کیٹ ونسلیٹ نے یہ ریکارڈ اپنی آنے والی نئی فلم اواتار ٹو (Avatar 2)کی شوٹنگ کے دوران بنایا۔

45 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے زیرآب عکس بندی کے دوران 7 منٹ اور 12سیکنڈز تک سانس روکی۔

اس سے قبل فلم مشن امپاسیبل کی عکس بندی کے دوران ٹام کروز نے زیر آب 6منٹ تک سانس روکی تھی ۔

مزید خبریں :