دنیا
13 ستمبر ، 2012

شام : حلب میں رات گئے بمباری سے 4 افراد ہلاک

شام : حلب میں رات گئے بمباری سے 4 افراد ہلاک

بیروت…شام کے صوبے حلب میں رات گئے بمباری سے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دارالحکومت دمشق میں باغیوں اورسرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے نمائندہ کے مطابق سیکیورٹی فورسزحلب میں کرم الجبل کے علاقے میں بمباری کی جس سے چار شہری ہلاک ہوگئے۔گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران شام میں ہونے والی لڑائی کا سارا زور حلب میں ہی رہا ہے جہاں حکومت فورسز نے جنوبی ڈسٹرکٹ فردوس میں شدید بمباری کی۔

مزید خبریں :