13 ستمبر ، 2012
قاہرہ…قاہرہ میں پولیس نے امریکی سفارت خانے کے باہر اسلام مخالف فلم کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کی۔مظاہرین امریکا میں توہین اسلام پر مبنی فلم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں میں رات بھر کے ہنگاموں کے دوران 13افراد زخمی ہوئے،ہزاروں مظاہرین نے امریکی جھنڈے کو پھاڑ کر وہاں اسلامی پرچم لہرادیئے۔وزارت داخلہ کے مطابق جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئی جب مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی فورسز پر پتھراوٴکیا اور بوتلوں سے حملہ کردیا۔مصری حکومت نے فلم کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔مصری وزیر اعظم ہاشم قندیل نے پریس کانفرنس میں کابینہ کی جانب سے دیا گیا بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ فلم رسولﷺ کے خلاف حملہ اور غیر اخلاقی ہے۔ہم مصر کی عوام سے صبر تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ توہین اسلام پر مبنی فلم پر لیبا، مصراور یمن مظاہرے جاری ہیں، لیبیا میں گذشتہ روزاِسی طرح کے حملے امریکی سفارت کار بھی مارا گیا۔