دنیا
13 ستمبر ، 2012

اسرائیلی وزیراعظم کے فلسطینی حکام کو پیشگی رقم دینے کے احکامات

بیت المقدس… اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی حکام کو ٹیکس کی رقم ایڈوانس دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ اقدام فلسطینی ریاست کی مالی مشکلات پرقابو پانے کیلئے اٹھایاہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ایڈوانس ٹیکس کی مدد میں 250 ملین شکلز (63 ملین ڈالر) فلسطینی حکام کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی ریاست آج کل شدید مالی واقتصادی مشکلات سے دوچار ہے واضح رہے کہ ٹیکس کی رقم اسرائیل جمع کرتا ہے ۔ گزشتہ روز نتین یاہو نے کہاکہ فلسطینی ریاست کی امداد اوران کی اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کیلئے صیہونی حکومت مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ٹیکس نظام میں کئی تبدیلیاں کی ہیں تاکہ مخصوص رقم فلسطینی حکام کو براہ راست منتقل ہوسکے ۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ فلسطینی ریاست جلد اقتصادی مشکلات پرقابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید خبریں :