دنیا
13 ستمبر ، 2012

یمنی صدر نے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہوں کو برطرف کر دیا

صنعاء …یمن کے صدر عبدربو منصور ہادی نے قومی سلامتی کے ادارے اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہوں کو برطرف کر دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان دونوں عہدیداروں کو سابق صدر علی عبداللہ صالح کے ساتھ وفاداریاں رکھنے پر ہٹایا گیا۔ قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ علی محمد الاالنبی کی جگہ جنوب صوبے ”شیوا“ کے گورنر علی حسن الاحمدی جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مجاہد علی گوتائیم کی جگہ محمد حسن الالیفی کو تعینات کیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق سابق صدر کے برادر نسبتی علی صالح الاحمر کو بھی برطرف کردیاگیا جو مسلح افراج کے سربراہ کے آفس میں بطور ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ صدر منصورہادی نے اپنی کابینہ میں بعض ردوبدل کیا ہے۔

مزید خبریں :