13 ستمبر ، 2012
دمشق…شامی صوبہ ادلیب میں فوجی چیک پوسٹ پر کار بم حملے میں 7سیکیورٹی اہلکار اور 4عام شہری ہلاک ہو گئے۔ شام کے جنوب مغربی صوبہ ادلیب کے نواحی سراکیب علاقے میں واقع ایک فوجی چیک پوسٹ پر کار کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7سیکیورٹی اہلکار اور 4عام شہری ہلاک ہو گئے ‘دھماکہ سے چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باغیوں کو بیرونی حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 10کاروں کو قبضے میں لے کر ان میں سے بڑی تعداد میں مشین گنیں برآمد کر لیں جبکہ ادلیب میں کارروائی کے دوران سینکڑوں باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔