Time 16 نومبر ، 2020
پاکستان

مفتی عبداللہ پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار: سی ٹی ڈی

کراچی: جمشید روڈ پر مفتی عبداللہ پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم حارث کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عمر شاہد نے بتایا کہ 31 اکتوبر کی رات جمشید روڈ پر مفتی عبداللہ پر حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مفتی عبداللہ پر حملے میں ملوث نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے، مفتی عبداللہ پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم حسیب اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گینگ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھتا ہے، یہ نیٹ ورک بھارتی خفیہ ایجنسی را اور فارن ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی ہٹ لسٹ میں مزید لوگ بھی شامل تھے، مفتی عبداللہ پر حملے میں ملوث نیٹ ورک دبئی سے چلایا جا رہا تھا۔

عمر شاہد نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کا ملزم زاہد عرف شوٹر نیٹ ورک دبئی سے چلاتا ہے، زاہد شوٹر ایران کے راستے دبئی گیا، زاہد شوٹر کو بھارتی خفیہ ایجنسی را ٹارگٹ دیتی تھی۔

مزید خبریں :