دنیا
Time 18 نومبر ، 2020

خامنہ ای کے فاؤنڈیشن سمیت متعدد شخصیات وکمپنیوں پر نئی امریکی پابندیاں

امریکا نے ایران کی درجنوں شخصیات، گروپوں اور کمپنیوں پر  نئی پابندی عائد کر دی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید پابندیاں لگائیں گے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے زیر نگرانی چلنے والی فاؤنڈیشن اور ایرانی انٹیلی جنس منسٹر بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری ہے اور آنے والے دنوں اور مہینوں میں ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

مزید خبریں :