پاکستان
Time 21 نومبر ، 2020

ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل

ڈاؤ یونیورسٹی کراچی میں کورونا کےعلاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسز کی انتظامیہ نے دعوٰی کیا ہےکہ کورونا میں جان بچانے والی دوا 'سی آئی وی آئی جی' کےکامیاب کلینیکل ٹرائل جاری ہیں۔

انتظامیہ کےمطابق طبی آزمائش کے دوران انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں داخل کورونا کے بیمار مریضوں کی صحت میں بہتری 60 فیصد اورکورونا کے شدید بیمار مریضوں میں ریکوری100فیصد رہی ہے ۔

 ڈاؤیونیورسٹی میں کوروناکے علاج  کے لیے دوا کی تیاری پرکام کا آغاز وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کی ہدایت پر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا گیا تھا اور اس دوران کلینیکل ٹرائل کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا تعاون حاصل رہا۔

ماہرین کے مطابق سی آئی وی آئی جی (انجیکشن) کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیزکشید کرکے تیار کیا جاتاہے اور یہ طریقہ علاج پلازمہ تھراپی سے بالکل ہی مختلف ہے۔

مزید خبریں :