کاروبار
Time 23 نومبر ، 2020

سونا 450 روپے سستا، ڈالر مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کم ہوئی ہے جبکہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 385 روپے کم ہوکر 96 ہزار 751 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1866 ڈالر ہے۔

ڈالر مہنگا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 32 پیسے اضافے سے 161 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے بڑھ کر 161 روپے 35 پیسے ہے۔

مزید خبریں :