14 ستمبر ، 2012
جکارتا… انڈونیشیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کو 6.3 شدت کے زلزلے نے ہلا کے رکھ دیا۔ امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں اور نا ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز 25 کلو میٹر گہرائی میں بینگکلو سے 190 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔