10 فروری ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ کے اوریگا سینٹر کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ اوریگا سینٹر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں اوریگا سینٹر کی چوتھی منزل پر لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور سینٹر میں شاپنگ کرنے والے افراد کو باہر نکالا جارہا ہے جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں بھی شروع کردی گئی ہیں۔